News & Announcements
News
KP Govt imposes ban on use of mobile phones in schools
پشاور: خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول کے اوقات میں موبائل فون کا استعمال طالب علم کی پڑھائی کو نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان صبح تمام عملے سے موبائل فون وصول کریں گے۔
مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں عملہ سکول ہیڈ کے لینڈ لائن یا موبائل فون پر رابطہ کرے، عملہ اپنا موبائل فون صرف فارغ وقت میں استعمال کر سکتا ہے۔
مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا ضروری ہے۔
Comments {{ vm.totalComments}}
No comments found, add one now.
{{comment.CommentText}}
{{comment.Name}}, {{comment.DateInserted | date: 'dd/MMM/yyyy hh:mm:ss'}}
Post a comment