News & Announcements
News
First Sikh couple ties the knot at Gurdwara Darbar Sahib
نارووال - کرتار پور راہداری کے قیام کے بعد پہلی بار گوردوارہ دربار صاحب میں سکھ جوڑے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے ارجن سنگھ نے اس تقریب میں امر کور سے شادی کی، جس کی قیادت گردوارہ کے سربراہ سردار گوبند سنگھ کر رہے تھے۔
تقریب میں جوڑے کے رشتہ داروں اور پی ایم یو کرتارپور کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ شادی کی رسومات سکھ برادری گوردوارہ میں ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں کرتا پور کوریڈور کے کھلنے کے بعد یہ پہلی شادی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ابھی تک سکھوں کی شادیوں کے رجسٹریشن قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 کی منظوری دی تھی لیکن چھ سال سے زائد عرصے سے اس پر عمل درآمد کا انتظار ہے۔
Comments {{ vm.totalComments}}
No comments found, add one now.
{{comment.CommentText}}
{{comment.Name}}, {{comment.DateInserted | date: 'dd/MMM/yyyy hh:mm:ss'}}
Post a comment