My car chalan in UK
Tajdeed - blog
My car chalan in UK
آج میں آپ کو بہت ہی دلچسپ آپ بیتی سنانے جا رہا ہوں. ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ جہاں آپ رهتے ہوں وہاں آپ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واسطہ نہ پڑتا ہو. میں پچھلے چھ مہ سے حارلو میں جاب کرتا ہوں . یہ میرے گھر سے (پیسنٹھ) ٦٥ میل کے فاصلے پر ہے . میں روزانہ بہ ذریع کار آتا جاتا ہوں . یہ یک٢٠١٣ کی ایک شام تھی. موسم کچھ گرم تھا . ہم نے آفس کے بعد بڈ منٹن کهیلنے کا پروگرام بنایا. یہ جمعرات کا دن تھا. بڈ منٹن کھیلنے کے بعد میں اپنے گھر کے لیے روانہ ہوا. میری کار حد رفتار (٧٠) کے مطابق جا رہیی تھی . میں اپنے گھر سے قریب کوئی ١٤(چودہ ) میل دور تھا. میرے پیچھے ایک پولیس کی کار آئی اور پولیس افسر نے مجھے ڈیپپر سے رکنے کے لیے اشارہ کیا. جب میں نے پولیس کار کو اپنے پیچھے دیکھا تو میں نے اپنی رفتار پہلے ہی کم کر دی تھی اور میں سمجھ گیا تھا کہ کوئی پرابلم ہے . میں نے کار کو سائیڈ میں لا کر روکنا چاہا اور میری کار کے بیک ویو مرر سے پولیس افسر کو دیکھا تو اس نے اپنے ہاتھ کی انگلی سے مجھے کار کو ذرا آگے ایک پیٹرول پمپ کی طرف رکنے کا اشارہ کیا. میں نے پیٹرول پمپ پر کار روک لی. پولیس افسر کار سے اتر کر میرے پاسس آیا اور مجھے کار سے نیچے آنے کو کہا. وہ میری کار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا کہ یہ کب سے ہے. میری کار کا ایک ایکسیڈنٹ فروری ٢٠١٣ میں ہوا تھا جس کی وجہ سے میری کار کا فرنٹ بمپر اور بونٹ پچک گئے تھے . تو میں سمجھا کہ افسر اسی ک بارے پوچھ رہا ہے. میں نے بتایا کہ میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا. تووہ طنزیہ انداز میں بولا کہ تم جب سے ایسے ہی کار چلاۓ جا رہے ہو میں نے کہا نہی، میں نے کار کو میکینک سے فکس کروایا ہے تو اس نے میرے کار کے فرنٹ بمپر کی سیدھی طرف اشارہ کیا جو کہ تھوڑا لٹکا ہوا تھا. میں نے اس کو بتایا کہ یہ کہیں ابھی راستے میں لٹک گیا ہو گا. لیکن وہ نہ مانا. اس نے میری کار کا بونٹ کھلوایا اور کار چیک کرنے لگا. اتنی دیر میں ایک اور پولیس افسر آ دھمکا اور وہ بھی اس کے ساتھ مل کر میری کلاس لینے لگا اور اس نے کار کا بوٹ (پچھلا حصہ ) کھول کر چیک کیا. پہلے پولیس افسر نے میرا کار لائسنس مانگا جو میں نے دے دیا. افسر نے اپنے وائرلیس سیٹ سے ہیڈ آفس بات شروع کی اور میرے لائسنس کی جانچ شروع کر دی. اس ک بعد وہ اور بھی پڑتال کرتا رہا. مجھے اس نے بتایا کے تمہاری کار خطرنا ک ہے کیوں کہ فرنٹ بمپر اپنی جگہ پر نہی ہے. اس لیے کار روڈ پر نہی جا سکتی. کار یہاں سے سیدھا میکینک کے پاس جا سکتی ہے.وہاں کار کی ایم او ٹی ہو گی. ایم او ٹی پاسس کروا کر سرٹیفکیٹ پولیس سٹیشن میں جمع کروانا ہوے گا . پھر کار روڈ پر آ سکتی ہے . کار کو میکینک کے پاسس لے جانے کا بندوبست کرو. اگر تمہارے پاسس کوئی بندوبست نہی تو پولیس تم سے ٢٥٠ پاؤنڈز لے گی اور کار کو میکینک تک پنہچا دے گی. اور تمہارے لائسنس پر ٣ (تین) پواینٹ لگیں گے .(١٢ پواینٹ کے بعد آپ کو دوبارہ سے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ پاسس کرنے پڑتے ہیں). لیکن آپ محتاط رہیں تو آپ کی لائسنس سے پوائنٹس واپس لے لیے جاتے ہیں. اور ٦٠(ساٹھ ) پاؤنڈز کا چالان ہو گا. میں نے افسر سے کہا کہ وہ میرے لائسنس پر پوائنٹس نہ لگا ے . اس کے علاوہ جو جرمانہ ہے میں بھر دوں گا. لیکن وہ نہ مانا. اس مجہے کھا کہ میں اپنی کار بریک ڈان سروس کو اس کے سامنے فون کروں، نہی تو وہ میری کار کے وہیل لاک کر دے گا اور پھر لاک کھولنے کے لیے مجھے مزید ٨٠ (اسی) پاؤنڈز جرمانہ بھرنا پڑے گا. مرتا کیا نہ کرتا. کار بریک ڈان سروس کو فون کیا افسر کے سامنے. جب اس کو یقین ہو گیا کے میں خود کار چلا کر نہی لے جاؤں گا تب وہ میرے پاسس سے ہلا. مجھے اس پولیس افسر نے کوئی ٧ (سات) بجے کے پاس روکا تھا اور میں میری کار بریک ڈان سروس والے کوئی ١٠ بجے ک بعد میری کار کو گھر پہنچانے کے لیے آے. اس دوران دونوں پولیس افسر باری باری آ کر مجھے چیک کرتے رہے کہ میں اپنی جگہ پر موجود ہوں. خیر میں نے اگلے دن کار کی ایم او ٹی کروائی. سرٹیفکیٹ پولیس سٹیشن میں جمع کروایا. اور کار کو دوبارہ روڈ پر چلانے لگا اور چالان کے ٦٠ (ساٹھ) پاؤنڈز بھی بھر دیے. پھر میں اپنے ہر ملنے والے کو یہ قصہ سناتا رہا اور ہر کوئی مختلف راۓ دیتا رہا. قریب کوئی ٤-٥ (چار پانچ ) ہفتے کے بعد ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ آپ کے واقے کی ہم نے آزادانہ تحقیقات کروائی . اس کے نتیجے میں آپ بے قصور پاۓ گئے اس لیے آپ کو تمام قسم کے جرمانے سے مبرا کیا جاتا ہے . اگر آپ نے جرمانہ بھر دیا ہے تو آپ کے پیسے واپس کر دیے جائے گے. اور ٢٧ اگست کو مجھے جرمانے کے ٦٠ پونڈس بھی واپس کر دیے گۓ . وطن عزیز میں بھی چالان ہوا تھا موٹر سائیکل پر لیکن وہ ایسا تھا جیسے وہ پولیس والا اپنا حق وصول کر رہا ہو. آپ کے کیا تجربات ہیں؟
Comments {{ vm.totalComments}}
No comments found, add one now.
{{comment.CommentText}}
{{comment.Name}}, {{comment.DateInserted | date: 'dd/MMM/yyyy hh:mm:ss'}}
Post a comment