سائیکل سوار کا چالان
Tajdeed - blog
سائیکل سوار کا چالان
میں انگلینڈ میں پچھلے10 سال سے مقیم ہوں. میں اپنے بلاگز میں آپ کو مختصر واقعات بتانا چاہوں گا. میں مرکزی لندن سے تقریبا 75 میل دور رہتا ہوں. میں مرکزی لندن میں کام کرنے کے لئے جاتا تھا . میں عام طور پر صبح 9:00 بجے کام کرنے کے لئے پہنچا کرتا تھا. میرا گھر ٹرین اسٹیشن سے 23 منٹ کی واک پر ہے اور ٹرین اسٹیشن سے ریل گاڑی 1 گھنٹے اور 17 منٹ میں لیورپول اسٹریٹ اسٹیشن پہنچاتی ہے. وہاں سے میں ہالبرن اسٹیشن تک پہنچنے کے لئے سینٹرل لائن ٹیوب (انڈر گراوٰئنڈ) استعمال کیا کرتا تھا. ہالبرن اسٹیشن سے کافی یادیں وابستہ ہیں کیونکہ میں قریب قریب 3 سال تک وہاں کام کرتا رہا ہوں۔ ایک صبح جب میں ہالبرن اسٹیشن سے باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک پولیس والے نے ایک سایئکل سوار کو روکا ہوا ہے اور اس کا چالان کر رہا ہے۔ کیونکہ اس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔ میرے لیے کاف اچنبھے والی بات تھی۔ کیونکہ انگلینڈ میں پیدل چلنے والوں کے بعد سایئکل سوار کے حقوق سب سے زیادہ ہیں۔ میں نے یہ بات جا کر اپنے آفس ک کولیگ سے شیئر کی تو اس نے بتایا کہ اگر سایئکل سوار نے ھائی وزیبل نہ پہنی ہو یا سایئکل سوار والا ہیلمٹ نہ پہنا ہو یا سایئکل کے آگے بتی اور پیچھے لال بتی (رات کے وقت) نہ ہو تو پولیس آپ کو روک کر آپ کا چالان کر سکتی ہے۔۔ وطن عزیز ُپاکستان میں تو ایسا کچھ بھی نہ دیکھا اور سنا۔ پاکستان میں کیا ایسا کوئی قانون ہے سایئکل سوار بارے
Comments {{ vm.totalComments}}
No comments found, add one now.
{{comment.CommentText}}
{{comment.Name}}, {{comment.DateInserted | date: 'dd/MMM/yyyy hh:mm:ss'}}
Post a comment